اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہمیں اللہ اور رسول کے احکامات کے علاوہ ملکی قوانین کی پابندی کرتے ہوئے وطن عزیز میں یتیم اور نادار بچوں کی کفالت کیلئے بڑے دل اور سخاوت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ہفتہ کو پاکستان سویٹ ہومز اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سویٹ ہوم کے چیف ایگزیکٹو کے جذبہ خدمت کی تعریف کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ زمرد خان نے سیاست کو خیرباد کہہ کر دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنایا۔پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کی تعریف اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ اس ادارے کے بچوں کی قابلیت اور خوداعتمادی دیدنی ھے۔انہوں نے کہا کہ زمرد خان کی کوششیں اور انتھک محنت سے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کو نا صرف قیام و طعام کی سہولتیں میسر آئیں بلکہ انہیں بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انکی صلاحیتوں کو نکھارنے کا جو اہتمام کیا گیا ھے وہ قابل صد ستائش ھے۔مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ھوئی کہ زمرد خان بچوں کی اعلی تعلیم اور کیرئیر ڈیویلپمنٹ کیلئے خصوصی توجہ دے رھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں یتیموں کا حق کھایا جاتا ھو وہاں سویٹ ہوم جیسے ادارے کا ہونا کسی نعمت سے کم نہیں۔پیٹرولیم ڈویزن کے ذیلی اداروں کی سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے حوالے سے تمام اداروں پر سبقت لے گیا ھے۔اس موقعہ پر انہوں نے پیٹرولیم ڈویژن کے تمام اداروں اور کمپنیوں بشمول سوئی ناردرن کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کی کفالت کے مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اس موقع پر اوجی ڈی سی ایل کے ایم ڈی زاہد میر نے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ آئل اینڈگیس ڈیویلپمنٹ کارپوریشن اپنے منافع کا 1 فیصد حصہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں پر خرچ کرتی ھے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان تیل اور گیس کی تلاش و پیداوار کیساتھ ساتھ سماجی بہبود کے کاموں کے حوالے سے بھی ہماری رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے ساٹھ لاکھ روپے کی خطیر رقم کا چیک زمرد خان کوپیش کیا۔ علاوہ ملکی قوانین کی پابندی کرتے ہوئے وطن عزیز میں یتیم اور نادار بچوں کی کفالت کیلئے بڑے دل اور سخاوت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔پاکستان سویٹ ہوم کے چیف ایگزیکٹیو کے جذبہ خدمت کی تعریف کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ زمرد خان نے سیاست کو خیرباد کہہ کر دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنایا۔انہوں نے کہا کہ اس جذبہ خدمت سے زمرد خان نے دنیا کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت بھی سنوار لی ھے۔غلام سرور خان نے کہا کہ اگرچہ ماں کے پیار کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا لیکن زمرد خان نے سویٹ ہوم میں اپنے پیارے بیٹوں اور بیٹیوں کو پاپا جانی کے روپ میں ایک مہربان اور شفیق سرپرست اعلی کی حیثیت سے جو مثالی ماحول مہیا کیا ھے اسکے لئے وہ قابل صد ستائش ہیں۔پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کی تعریف اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ اس ادارے کے بچوں کی قابلیت اور خوداعتمادی دیدنی ھے۔انہوں نے کہا کہ زمرد خان کی کوششیں اور انتھک محنت سے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کو نا صرف قیام و طعام کی سہولتیں میسر آئیں بلکہ انہیں بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انکی صلاحیتوں کو نکھارنے کا جو اہتمام کیا گیا ھے وہ قابل صد ستائش ھے۔مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ھوئی کہ زمرد خان بچوں کی اعلی تعلیم اور کیرئیر ڈیویلپمنٹ کیلئے خصوصی توجہ دے رھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں یتیموں کا حق کھایا جاتا ھو وہاں سویٹ ہوم جیسے ادارے کا ہونا کسی نعمت سے کم نہیں۔پیٹرولیم ڈویزن کے ذیلی اداروں کی سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے حوالے سے تمام اداروں پر سبقت لے گیا ھے۔اس موقعہ پر انہوں نے پیٹرولیم ڈویزن کے تمام اداروں اور کمپنیوں بشمول سوئی ناردرن کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کی کفالت کے مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔