وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کااسلام آباد کی ہوا میں آلودگی کا نوٹس

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے اسلام آباد کی ہوا میں آلودگی کا نوٹس لے لیا صورتحال کا جائزہ لینے کے ماحولیات کے مشیر کو خط ارسال کیا ہے۔ عامر کیانی نے اسلام آباد میں دن بدن خراب ہوتے ہوئے ہوا کے معیار اور اس میں پانی جانے والی آلودگی کا نوٹس لیا اور اس سلسلے میں وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات …

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے اسلام آباد کی ہوا میں آلودگی کا نوٹس لے لیا صورتحال کا جائزہ لینے کے ماحولیات کے مشیر کو خط ارسال کیا ہے۔ عامر کیانی نے اسلام آباد میں دن بدن خراب ہوتے ہوئے ہوا کے معیار اور اس میں پانی جانے والی آلودگی کا نوٹس لیا اور اس سلسلے میں وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ آلودگی سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا اس آلودگی کی بنا پر سانس اور دل کی بیماریاں پھیلتی ہیں ایک اندازے کے مطابق شہروں میں فضائی آلودگی سے 22 ہزار اموات سالانہ واقع ھوتی ہیں جبکہ 7 سو بچے بھی موت کا شکارہوتے ہیں۔ عامر کیانی نے خصوصی طور پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن اور آئی ٹین میں صنعتوں سے سے خارج ھونے والی آلودگی کا حوالہ دیا اور کہاان سے ھونے والے نقصان کا تعین کرنا ضروری ہے تاکہ انسانی صحت کو بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں عامر کیانی نے کہا وہ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply