اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے بحرین کی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہکیا ۔ بندرگاہ آمد پر پاکستان کے نیول ، ائیر اتاشی اور رائل بحرین نیول فورسز کے نمائندگان نے جہاز کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے یہاںجاری بیان کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈ رائل بحرین نیول فورسز اور بحرین میں تعینات پاکستان …
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کابحرین کی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے بحرین کی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہکیا ۔ بندرگاہ آمد پر پاکستان کے نیول ، ائیر اتاشی اور رائل بحرین نیول فورسز کے نمائندگان نے جہاز کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے یہاںجاری بیان کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈ رائل بحرین نیول فورسز اور بحرین میں تعینات پاکستان کے سفیر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے جہازوں نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔ ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق مشترکہ مشقوں کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ جہازوں کے ان دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ پی این ایس شمشیر ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرول اور کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 جس کی کمانڈ پاک بحریہ کر رہی ہے کے تحت آپریشنز سر انجام دے گا۔








