پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا مینگرووز شجرکاری مہم 2019 کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ مینگرووز شجرکاری مہم فطرت کے ساتھ یکتا تعلق کو مضبوط کرنے کا ایک سنہری موقع ہے‘مینگرووز کے جنگلات مختلف النوع آبی حیات بشمول مچھلیوں، کیکڑے، جھینگوں، سمندر میں رہنے والے دیگر جانداروں، پودوں اور حیاتیات کیلئے مسکن اور خوراک مہیا کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان کے’ صاف اور سر سبز پاکستان‘ …

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ مینگرووز شجرکاری مہم فطرت کے ساتھ یکتا تعلق کو مضبوط کرنے کا ایک سنہری موقع ہے‘مینگرووز کے جنگلات مختلف النوع آبی حیات بشمول مچھلیوں، کیکڑے، جھینگوں، سمندر میں رہنے والے دیگر جانداروں، پودوں اور حیاتیات کیلئے مسکن اور خوراک مہیا کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان کے’ صاف اور سر سبز پاکستان‘ اقدام اور قومی فریضے کی ادائیگی کے ضمن میں پاک بحریہ گزشتہ تین سالوں سے مینگرووز شجر کاری مہم شروع کئے ہوئے ہیں۔ پاک بحریہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں اب تک 4 ملین مینگرووز کے پودے اُگا چکی ہے۔مینگرووز شجرکاری مہم 2019 کے موقع پر اپنے پیغام میں پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ جنگلات میں کمی سے سر سبز دنیا کو فروغ دینے کی کاوشیں متاثرہوتی ہیںجو کہ قدرتی ماحول میں تشویشناک عدم توازن کی وجہ بھی ہیں۔ اسی طرح گزشتہ دو عشروں کے دوران پاکستان میں جنگلات اور مینگرووز میں پریشان کن حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ مینگرووز میں کمی نہ صرف ساحلی جانداروں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ ساحلوں پر مقیم انسانوں کے ذریعہ معاش میں بھی کمی کا باعث بنتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ متعلقہ اداروں کے اقدامات اور زیرک پالیسیو ں کے ذریعے جنگلات میں واقع ہونے والی کمی کو روکا جائے اور ان کی افزائش پر توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ مینگرووز موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ساحلی خطرات پر منفی اثرات کو روکنے میں بھی مو¿ثر کردار ادا کرتے ہیں۔ مینگرووز کی افادیت کا ادراک کرتے ہوئے ساحلی علاقوں کی حفاظت میں اہم شراکت دار کی حیثیت سے پاک بحریہ نے ساحل کے ساتھ ساتھ مینگروو ز کے جنگلات کو بچانے کے لئے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ مینگرووز شجر کاری کی یہ مہم مینگرووز کی حفاظت کی اہمیت کے سلسلے میں آگہی کے فروغ اور ملک میں مینگرووز کے جنگلات کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ اس نادر موقع پر مینگرووز کے جنگلات اور ماحول جو کہ اللہ سبحان و تعالیٰ کی ایک بیش بہا نعمت ہے، کی حفاظت کے ضمن میں پاک بحریہ کے کردار اور عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔ حکومتی اداروں ، صنعتی کمیونٹی اور ہر پاکستانی کے لئے یہ پیغام ہے کہ آبی ماحولیات اورساحلی مکینوں کے فائدے کیلئے اس مہم میں شریک ہوں۔ آیئے، اس مہم کی کامیابی اور آنے والی نسلوں کیلئے فطرت کو محفوظ بنانے کیلئے مل کر کوششیں کریں۔

مزید خبریں

Leave a Reply