وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے فیملی گالا کی اختتامی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس با صلاحیت اور ہنر مند ہے وہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے،پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ امور کے علاوہ بھی ایک تاریخ رقم کی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی وژن کے مطابق پولیس کو مثالی پولیس بنائیں گے، وہ لوگ جو قانون کو ہاتھ میں لیتے …

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس با صلاحیت اور ہنر مند ہے وہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے،پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ امور کے علاوہ بھی ایک تاریخ رقم کی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی وژن کے مطابق پولیس کو مثالی پولیس بنائیں گے، وہ لوگ جو قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کریں گے، عوام کی عزت اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے فیملی گالا کی اختتامی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پولیس افسران بھی موجود تھے۔وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے اس فنکشن سے پولیس کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے ، پولیس کو دوستانہ ہونا چاہیے تاکہ عوام کو اعتماد مل سکیں،وہ لوگ جو قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں، ان کے خلاف اورخاص طور پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صرف منسٹر کی فیڈ بیک نہیں لیتے، وہ خود پولیس اہلکاروں سے بات بھی کرتے ہیں،عزت سب کو دیں گے لیکن ان قوتوں کے لئے پیغام ہے کہ اس قوم کو للکارہ تو سب ایک ہوں گے۔وزیر مملکت نے آئی جی اسلام آباد اور ان کی پوری ٹیم کو ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد پولیس با صلاحیت اور ہنر مند ہے،اسلام آباد پولیس شہریوں کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے،پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ امور کے علاوہ بھی ایک تاریخ رقم کی ہے،ویلفیئر کے کاموں میں پولیس بڑھ چڑھ کے حصہ لے رہی ہے،شہداءگھر والوں اور جوانوں کے وقار کو پولیس کے محکمے نے بڑھا دیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو عوام دوست بنایا گیا ہے،عوام کی عزت اولین ترجیح ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو ماڈل پولیس بنائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ پولیس کو مثالی پولیس بنایا جائے،عمران خان عوام اور پولیس کے سب معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس قوم کو جب بھی للکارا گیا قوم ایک ہوگئی،شہریوں کی عزت اور جان ومال پہ کوئی حرف نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اب ڈر و خوف ختم ہوگیا عوام بھرپور آزادی سے جی رہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply