کراچی۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد اتوار کے روز آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ ڈرائیور راشد رحمان کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر شیخ رشید نے جاں بحق اسسٹنٹ ڈرائیور کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ اس موقع پر شیخ رشید نے مرحوم ڈرائیور کی بیوہ کو …
وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کا آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق اسسٹنٹ ڈرائیور کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک، مرحوم ڈرائیور کی بیوہ کو ایک پلاٹ اور بیٹے کے لئے ریلوے میں نوکری دینے کا اعلان

مزید خبریں
کراچی۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد اتوار کے روز آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ ڈرائیور راشد رحمان کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر شیخ رشید نے جاں بحق اسسٹنٹ ڈرائیور کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ اس موقع پر شیخ رشید نے مرحوم ڈرائیور کی بیوہ کو ایک پلاٹ اور بیٹے کے لئے ریلوے میں نوکری دینے کا بھی اعلان کیا۔ وفاقی وزیر نے آتشزدگی میں زخمی ہونے والے ریلوے ملازم کے لئے 5 لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کراچی تا پشاور ریلوے لائن 1816ءمیں ڈالی گئی تھی چین کے تعاون سے نئی ریلوے لائن (ایم ایل ون) بچھانے کے منصوبے کا جلد آغاز ہو جائے گا اور اس سے ایک لاکھ پچاس ہزار افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس کے ملازمین کی تنخواہیں بھی پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے برابر ہونی چاہئے۔ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے منصوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا آغاز اس لئے نہیں ہوسکا کہ سندھ حکومت نے ابھی تک اس منصوبے کے ڈیزائن اور فزیبلٹی کی منظوری نہیں دی جیسے ہی سندھ حکومت اپنے حصہ کا کام مکمل کرے گی تو اس پر بلا تاخیر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ کراچی سرکلر ریلوے شہر کے ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لئے اہم منصوبہ ہے لیکن اگر یہ موجودہ دور میں بحال نہیں ہوا تو پھر آئندہ کبھی نہیں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھابیجی ایکسپریس مسافروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔








