موجودہ حکومت کے دوران پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں پر کوئی کیس نہیں بنایا گیا، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دوران پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں پر کوئی کیس نہیں بنایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب …

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دوران پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں پر کوئی کیس نہیں بنایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب میں اپنے چار گھر ڈکلیئر کیے ہیں لیکن ان چاروں گھروں کے لیے پیسہ کہاں سے آیا یہ کہیں بھی نہیں بتایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے اصل پیسے یہ بھی نہیں ہیں بلکہ ان کے اصل پیسے اب بھی باہر پڑے ہیں جو ان ڈکلئیرڈ ہیں، انہیں باہر سے آنے والے پیسے کے بارے میں تفصیلات تو بتانا پڑیں گی، نیب کے سیکشن نائن کے تحت ملزم نے بتانا ہوتا ہے کہ اس کے پاس پیسہ کہاں سے آیا اس لیے انہیں یہ بتانا چاہیئے کہ ان کے پیسے کہاں سے آئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں پر کوئی کیس نہیں بنایا گیا بلکہ یہ سب لوگ ماضی کی حکومتوں کے ادوار میں شروع کیے گئے مقدمات بھگت رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ہمارا ان لوگوں کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں بلکہ ہم تو ان کی توجہ پلی بارگین کی طرف کرواتے ہیں تاکہ یہ لوگ لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس کریں اور ہم اسے عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی آر آئی کے سروے کے باوجود جس میں 83 فیصد لوگوں نے کہا کہ انتخابات شفاف ہوئے لیکن ہم نے پھر بھی اپوزیشن کے کہنے پر انتخابات کی شفافیت کے بارے میں کمیٹی بنا دی تاکہ معاملات کو آگے چلایا جائے جو اصولاً ختم ہو جانی چاہیئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ صرف یہ ہے کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ آصف زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف کو ان کے پیسے لیے بغیر ملک سے باہر جانے دیں جس کے لیے حکومت تیار نہیں اور یہی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک اہم مسئلہ بھی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply