وزیرخارجہ سے پاکستان میں نیپال کی سفیر مس سیوا لمسال ادھیکاری اوراردن کے سفیر میجر جنرل (ر) ابراہیم المدنیکی ملاقات

118

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستانی اور نیپالی عوام کے آپس میں قریبی روابط ہیں اور مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے ، اردن، پاکستان کا بہترین دوست ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارپیر کو پاکستان میں نیپال کی سفیر مس سیوا لمسال ادھیکاری اوراردن کے سفیر میجر جنرل (ر) ابراہیم المدنی سے وزارت خارجہ میں ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ نیپال کی سفیر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور نیپال کے مابین دوطرفہ تجارت کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگوہوئی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیپال میں حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان عوامی رابطہ مہم کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔ وزیرخارجہ اور اردن کے سفیر میجر جنرل (ر) ابراہیم المدنی کے مابین ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور اردن کے مابین باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان اور اردن کے مابین مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اردن، پاکستان کا بہترین دوست ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ 2018 میں شاہ عبداللہ کے دورہ ء پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئیگی ۔ وزیر خارجہ نے اردن کے سفیر کی پاکستان میں تعیناتی پر نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید تقویت دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔