مختلف موٹر سازکمپنیوں ہینو، نسان ، ماسٹر، اسوزو کی پیداوار میں 27.21 اور فروخت میں 30.65 فیصد کمی

123
ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں 41 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا مارچ کے دوران مختلف موٹر سازکمپنیوں ہینو، نسان ، ماسٹر، اسوزو کی پیداوار میں 27.21جبکہ فروخت میں 30.65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطا بق گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 9 ماہ کے دوران مختلف کمپنیوں کے ٹرکوں کی پیداوار 6 ہزار907 یونٹس رہی جو رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران 5ہزار 27 یونٹس تک کم ہو گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 9 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران مختلف کمپنیوں کے ٹرکوں کی پیداوار میں 18سو 80 یونٹس یعنی 27.21 فیصد کمی واقع ہوئی۔ پاما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 9 ماہ کے دوران مختلف کمپنیوں کے ٹرکوں کی فروخت6 ہزار 796 یونٹس رہی جو رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران 4 ہزار 713یونٹس تک کم ہو گئی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 9 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران مختلف کمپنیوں کے ٹرکوں کی فروخت میں2 ہزار83 یونٹس یعنی 30.65فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔