گال ۔ 5 اگست (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم گال ٹیسٹ میں مشکلات کا شکار ہوگئی، 413 رنز کے تعاقب میں 25 پر 3 وکٹیں گنوا دیں، ٹیسٹ کا دوسرا روز باﺅلرز کے نام رہا اور پورے دن 21 وکٹیں گریں۔ آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 106 رنز بنا سکی، رنگنا ہیراتھ نے ہیٹ ٹرک کی، سری لنکا نے دوسری اننگز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز …
گال ٹیسٹ میں آسٹریلیا پر شکست کے بادل منڈلانے لگے، 413 کے تعاقب میں 25 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دیں
گال ۔ 5 اگست (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم گال ٹیسٹ میں مشکلات کا شکار ہوگئی، 413 رنز کے تعاقب میں 25 پر 3 وکٹیں گنوا دیں، ٹیسٹ کا دوسرا روز باﺅلرز کے نام رہا اور پورے دن 21 وکٹیں گریں۔ آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 106 رنز بنا سکی، رنگنا ہیراتھ نے ہیٹ ٹرک کی، سری لنکا نے دوسری اننگز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنا کر آسٹریلیا کو جیت کےلئے 413 رنز کا ہدف دیا، آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 25 رنز بنا لئے اور اسے ٹیسٹ جیتنے کےلئے مزید 388 رنز درکار ہیں، ڈیوڈ وارنر 22 اور سٹیون سمتھ ایک رن پر ناٹ آﺅٹ ہیں۔








