اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی)مارچ 2019ءکے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی) میں 5.15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2019ءکے دوران پاکستان میں 177.5 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے جبکہ مارچ 2018ءکے دوران ملک میں 168.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ اس طرح مارچ 2018ءکے مقابلہ میں مارچ 2019ءکے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔