صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات

لاہور۔22 اپریل(اے پی پی )لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے خصوصی ملاقات کی اور انہیںعہدہ سنبھا لنے پر مبارکباد دی، ارشد انصاری نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو لاہور پریس کلب ، صحافی کالونی ، فیز ٹو اور صحافی برادری کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت …

لاہور۔22 اپریل(اے پی پی )لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے خصوصی ملاقات کی اور انہیںعہدہ سنبھا لنے پر مبارکباد دی، ارشد انصاری نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو لاہور پریس کلب ، صحافی کالونی ، فیز ٹو اور صحافی برادری کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میڈیا کی آزادی اور اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے ، میڈیا اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک کے تاثر کو جلد ختم کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا، انہوں نے پریس کلب کے مالی مسائل کے حل کیلئے کلب کی گرانٹ2 کروڑ سالانہ کرانے کیلئے کوشش کرنے کا وعدہ کیا جبکہ صحافی کالونی کے ایف بلاک کی ڈویلپمنٹ کاجلد آغاز اور صحافی کالونی فیز ٹو کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ ارشد انصاری نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو لاہور پریس کلب کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

مزید خبریں

Leave a Reply