وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو

لاہور۔22 اپریل(اے پی پی )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کیلئے نئی معاشی ٹیم کو عوام دوست بجٹ بنانے کا ہدف دیا ہے اپوزیشن حکومت کے اکنامک ریفارمز ایجنڈا میں شامل لانگ ٹرم پالیسی میں ہمارے ساتھ مل کر ملک کو مضبوط کرے ،ہمیں معاشی کشتی لڑنی ہے، …

لاہور۔22 اپریل(اے پی پی )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کیلئے نئی معاشی ٹیم کو عوام دوست بجٹ بنانے کا ہدف دیا ہے اپوزیشن حکومت کے اکنامک ریفارمز ایجنڈا میں شامل لانگ ٹرم پالیسی میں ہمارے ساتھ مل کر ملک کو مضبوط کرے ،ہمیں معاشی کشتی لڑنی ہے، اس وقت ملک سیاسی کشتی کا متحمل نہیں ہو سکتا میڈیا اور حکومت کے درمیان کمیونیکیشن کے خلاء کو دور کیا جائیگا،وہ پیر کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل بھی موجودتھے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ پی ٹی آئی کی حکومت میڈیا سے تصادم چاہتی ہے یا میڈیا مالکان اور کارکنان کے ساتھ ہم آہنگی سے نہیں چلنا چاہتی ،ایسا ہر گز نہیں۔میں یقین دلاتی ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب ایک پیج پر ہیں اور عوام ہماری طاقت ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ہم اپنی کمزوری نہیں بنائیں گے، حکومت کو لانے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے اس کو موجودہ حکومت سپورٹ کرتی ہے اور میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون مانتے ہیں، میڈیا ہماری غلطیوں کی نشاندہی کرے اور اس کی اصلاح کیلئے مثبت تجاویز بھی دے وزیراعظم عمران خان نے واضح پیغام دیاہے کہ جو حکومت اور میڈیا کاآپس میں کمیونیکیشن خلاء پیدا ہوا ہے اس کو دور کیاجائے اس سلسلہ میں لاہور پریس کلب کے صدر سے بھی میری ملاقات ہوئی ہے اور دیگر صحافتی تنظیموں سے اگر روابط ٹوٹے ہیں تو ان کو جوڑا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جو بھی مشکلات ہیں حکومت کو ان کا ادراک ہے اور میڈیا انڈسٹریز جن مشکلات سے گزر رہی ہے اس میں حکومت کو آپ کا معاون بننا ہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مخالفین افواہیں پھیلا رہے تھے اور وزیراعلی پنجاب کی گورننس اور کارکردگی کے حوالے سے چہ مگوئیاں چل رہی تھیں ، جو لوگ کہتے تھے ووٹ کو عزت دو آج عثمان بزدار پر ان کے تمام ایم پی ایز نے اعتماد کا اظہار کر کے ان کو وزیراعلی کے طور پر اپنا بھر پور اعتماد دیا ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کی صنعت کے جو بلز زیر التواء تھے اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب سے درخواست کی ہے کہ وہ آپ کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ اس صنعت کے اندر جو معاشی بحران ہے اس سے آپ نکل سکیں علاوہ ازیں حکومت نے عبوری ویج بورڈ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،عنقریب آپ کیلئے پورا پیکیج جو منظور ہوا ہے اس کا اعلان کیا جائے گا اور فوری طور پر کسی التواء کے بغیر اس کو نافذ العمل کیا جائے گا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جہاں پورے ملک میں مسائل ہیں اس کا شکار میڈیا کی صنعت بھی ہوئی ہے اگر آپ ہمارے پارٹنر ہیں تو مشکلات مل کر سہی جاتی ہیں اور مسائل سے نکلنے کی بھی حکمت عملی مل کر بنائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی پر مشتمل ہے یہ عمران خان کا سب سے بڑا سیاسی میدان ہے اور اس کو ہم نے پاکستان تحریک انصاف کے قلعہ میں تبدیل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے محکمہ اطلاعات میں کچھ لوگ منفی پراپیگنڈہ کر ر ہے ہیں، انشاء اللہ ایک ٹیم ورک کے تحت خلاء کو پورا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مہینے میں ایک مرتبہ ہم پنجاب حکومت کی کارکردگی کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ بھی دیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ہمیشہ بہت سی باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں پانامہ کے معاملے میں بھی انہوں نے مٹھائیاں بانٹی تھیں اور بعد میں سزا یافتہ ہونے کے بعد انہوں نے احتجاج کئے تھے میں سمجھتی ہوں کہ جمہوریت کے اندر اپوزیشن بہت اہمیت کی حامل ہے لیکن اپوزیشن کو ذمہ دارانہ اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہئے اس وقت ملک سیاسی کشتی کا متحمل نہیں ہو سکتا ہمیں معاشی کشتی لڑنی ہے معاشی کشتی جیت کر عوام اور پاکستان کو مضبوط کریں سیاست ہوتی رہے گی سیاسی میدان بھی ادھر ہیں اور سیاست کے کھلاڑی بھی ادھر ہیں صرف اور صرف اس وقت ہمیںپاکستان کی جنگ لڑنی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کا وہ چہرہ ہیں جنہوں نے وزیراعظم کے شانہ بشانہ اس حکومت کے سافٹ امیج میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور وہ پارٹی کا ایک اہم جز ہیں ان کی پارٹی کیلئے بہت خدمات ہیں لیکن گراؤنڈ پر ہر کھلاڑی سینچری نہیں کرتا اچھے کھلاڑی بھی بعض دفعہ بائونسی پچ پر زیرو پر آئوٹ ہو جاتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ کھلاڑی باصلاحیت نہیں ہے بعض اوقات گرائونڈ ہموار نہیں ہوتی یا پھر حالات اور موسم اس کا ساتھ نہیں دیتے اور جو ہمارا معاشی محاذ ہے اس میں بین الاقوامی چیلنجز ہیں، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو ان کی پروفیشنل سکلز کی بنیاد پر لایا گیا ہے،توقع ہے کہ وہ معاشی محاذ پر مالیاتی اداروں کے ساتھ بہتر لابنگ کر کے پاکستان کیلئے بات چیت کے ذریعے بہتر پیکیج لا سکیں گے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply