پاکستان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کو نہایت غیر ذمہ دارانہ اور بڑی بدقسمتی سمجھتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے بھارت کی ایٹمی صلاحیت کے بارے میں دیئے گئے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان وقتی سیاسی اور انتخابی فائدہ کے لئے بغیر سوچے سمجھے دیا گیا۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان بھارتی وزیراعظم نریندر …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے بھارت کی ایٹمی صلاحیت کے بارے میں دیئے گئے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان وقتی سیاسی اور انتخابی فائدہ کے لئے بغیر سوچے سمجھے دیا گیا۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کو نہایت غیر ذمہ دارانہ اور بڑی بدقسمتی سمجھتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ بیان وقتی اور انتخابی فائدے کے لئے اور یہ سوچے سمجھے بغیر دیا گیا کہ اس کے جنوبی ایشیاء میں تذویراتی استحکام پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ بیان افسوسناک اور ایک ذمہ دار ایٹمی رویئے کی اقدار کے خلاف ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم بھارتی وزیراعظم کے بیان کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں جس میں 27 فروری 2019ء کی رات کا سنسنی خیزی کے لئے ذکرکیا اور بھارت کی طرف سے میزائل سے متعلقہ خطرے کو قتل کی رات کہا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا یہ بیان بھارتی حکام کے موقف کے متضاد ہے جس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ بھارت کے اس طرح کے کوئی عزائم نہیں تھے اس کی بجائے پاکستان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے اور یہ خطے کے مفاد میں ہے کہ دونوں ممالک جنوبی ایشیاء میں پائیدار تذویراتی استحکام کے لئے مذاکرات بحال کریں اور اعتماد سازی کے اقدامات کریں۔

مزید خبریں

Leave a Reply