لاہور۔22 اپریل(اے پی پی ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے تمام اداروں کو پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کوآرڈینیشن سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پیر کے روز یہاں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور پاکستان ٹیلی ویژن کے افسروں کے ساتھ گفتگو کرتے …
وزارت اطلاعات و نشریات کے تمام اداروں کو پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کوآرڈینیشن سے کام کرنے کی ضرورت ہے،، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
لاہور۔22 اپریل(اے پی پی ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے تمام اداروں کو پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کوآرڈینیشن سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پیر کے روز یہاں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور پاکستان ٹیلی ویژن کے افسروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سافٹ امیج کو نمایاں کرنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو وزیر اعظم عمران خان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ ان میں پاکستان کی تقدیر بدلنے کا ویژن، لگن اور جذبہ موجود ہے اور وہ قومی اداروں میں اصلاحات کے ذریعے جمود کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات و نشریات کی وزارت سرکاری شعبہ میں خواتین کو با اختیار بنانے کی واضح مثال ہے، جہاں بڑی تعداد میں خواتین اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت ا طلاعات و نشریات پنجاب حکومت کے اطلاعات کے شعبوں کے ساتھ مکمل روابط کو فروغ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ مستقبل میں ریاستی اداروں میں کوآرڈینیشن اور ہم آہنگی کی فضا پیدا کی جائے۔ انہوں نے وزارت اطلاعات کے تمام اداروں کے استعداد کار میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ مضبوط، مستحکم اور توانا پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم سب کو محنت اور لگن کے ساتھ پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا عزم کرنا ہو گا۔








