اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے وفاقی وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے متعلقہ افسران کے خلاف ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اچانک تقریباً 100 سے 300 فیصد اضافہ اور مبینہ کرپشن کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ …
چیئرمین نیب نے ادویات کی قیمتوں میں اچانک 300 فیصد تک اضافہ اور مبینہ کرپشن الزامات کا نوٹس لے لیا،ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے وفاقی وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے متعلقہ افسران کے خلاف ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اچانک تقریباً 100 سے 300 فیصد اضافہ اور مبینہ کرپشن کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے ادویات عام آدمی کی خرید سے نہ صرف دور ہو گئیں بلکہ مارکیٹ میں بھی ادویات کی دستیابی ناپید ہو گئی تھی۔ چیئرمین نیب نے تحقیقات میں ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اچانک تقریباً 100 سے 300 فیصد اضافہ سمیت معاملہ کے تمام پہلوﺅں کا جائزہ لینے اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیا ہے۔








