صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ایوان صدر، پارلیمان اور کابینہ بلاک کے احاطوں میں شجر کاری سے متعلق دی جانے والی بریفنگ کے دوران گفتگو

166

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وسیع پیمانے پر شجرکاری موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے انتہائی اہم ہے،یہ منصوبہ کم از کم لاگت کے ساتھ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات پیرکو ایوان صدر، پارلیمان اور کابینہ بلاک کے احاطوں میں شجر کاری سے متعلق دی جانے والی بریفنگ کے دوران کہی۔ بریفنگ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسملبی اسد قیصر نے بھی شرکت کی۔ شجر کاری کے دوران ارکان پارلیمان اپنے ہاتھ سے کم سے کم ایک پودا لگائیں گے۔ لگائے جانے والے پودوں میں چنار، امل تاس ، آڑو، مالٹااور لوکاٹ کے پودے شامل ہیں۔ صدر نے کہاکہ یہ منصوبہ کم از کم لاگت کے ساتھ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔