ٹویوٹا کینیڈا میں ٹویوٹا لکسس کے دو ماڈلز تیار کرے گا، جسٹن ٹروڈیو

119
کینیڈا ، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا غزہ ہسپتال پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

کیمریج ۔ 30 اپریل (اے پی پی) جاپانی کار ساز ادارہ ٹویوٹا کینیڈا میں ٹویوٹا لکسس کے دو ماڈلز تیار کرے گا۔اس بات کا اعلان کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیونے اپنے اعلان میں کیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہو گی کہ ٹویوٹا لکسس این ایکس اور لکسس ہائی برڈ سپورٹ گاڑیاں جاپان سے باہر بنائے گا،انھوں نے کیمریج میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ٹویوٹا ٹورنٹو کے مغرب میں50 کلو میٹر کی دوری پر اونٹاریو کے اپنے اسمبلی پلانٹ میں لکسس کی پیداوار دے گا جو کینیڈا اور امریکا کی مارکیٹس میں سپلائی کی جائیں گی۔ٹویوٹا جاپان نے گزشتہ سال کینیڈ ا میں 1.4 کینیڈین ڈالر (1 بلین یو ایس ڈالر)کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔اس کی اونٹاریو میں ووڈ سٹاک اور کیمریج میں دو کارخانے قائم ہیں۔ان دو کارخانوں میں 5 لاکھ گاڑیاں سالانہ تیار کی جائیں گی۔