ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپیئن شپ میں پاکستان کے تین کھلاڑی چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپیئن شپ میں 3پاکستانی کھلاڑی چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ عباس شوکت، کاشف آصف اور اسرار احمد نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر چوتھے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ پولینڈ میں جاری ایونٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں پاکستان کے عباس شوکت نے امریکا کے بیٹ شرل سیموئیل کو 3-0سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں کاشف آصف نے …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپیئن شپ میں 3پاکستانی کھلاڑی چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ عباس شوکت، کاشف آصف اور اسرار احمد نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر چوتھے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ پولینڈ میں جاری ایونٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں پاکستان کے عباس شوکت نے امریکا کے بیٹ شرل سیموئیل کو 3-0سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں کاشف آصف نے مصر کے کریم میڈی کو 3-2سے ہرا دیا۔ تیسرے میچ میں اسرار احمد نے مصر کے عبداللہ ایل مصرے کو 3-0سے مات دے کر چوتھے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اسی طرح پاکستان کے احسن ایاز اور سعدیہ گل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply