اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کوالیفائینگ راﺅنڈ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ میں جناح سٹیڈیم میں شروع ہو گیا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ طارق لطفی نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کے پہلے روز 17 کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے، ان کھلاڑیوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ثاقب حنیف، احسان اللہ، نور محمد مینگل ، رزاق اور جاوید خان، کے آر ایل کے تنویر ممتاز، ارسلان علی، وقار، قادر، عمیر گل اورافتخار، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے محمد فہیم، پاکستان سول ایوی ایشن نوید اللہ اور محمد نعیم، کراچی پورٹ کے مرتضی حسین، نیشنل بنک آف پاکستان شیر علی اور پاکستان آرمی ناصر عباس شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ اسسٹنٹ کوچ سید ناصر اسماعیل، گول کیپر کوچ عمر فاروق اور فزیو محمد شاہد ہیں۔