ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی آر آئی یو جے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد

245

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عامر سجاد کو صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ (آر آئی یو جے) منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عہدیداران کا انتخاب صحافتی برادری کے ان پر اعتماد کا اظہار ہے،آزادی اظہار رائے کے بنیادی آئینی حق پر کامل یقین رکھتے ہیں، میڈیا کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور کارکنان کی فلاح کے لئے صحافتی تنظیموں کی مشاورت سے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ خوشی ہے کہ پاکستان میں دنیا کا فعال اور متحرک میڈیا مزید پروان چڑھ رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آصف علی بھٹی کو جنرل سیکرٹری اور دیگر نو منتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دی۔