عوام اپنے کپتان کے شانہ بشانہ مشکل حالات کا بہادری اور استقامت سے مقابلہ کر رہے ہیں، عمران خان کا مقصد نظام میں پھیلے کینسر کا مستقل علاج ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

132

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام اپنے کپتان کے شانہ بشانہ مشکل حالات کا بہادری اور استقامت سے مقابلہ کر رہے ہیں، عمران خان کا مقصد نظام میں پھیلے کینسر کا مستقل علاج ہے، مضبوط خود مختار ادارے کرپشن، غربت اور مہنگائی کا خاتمہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ شدید مخالفت اور تنقید نے ہمیشہ عمران خان کو اپنے مقصد پر استقامت دی اور منزل کے قریب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی جہد مسلسل اور وژن پر یکسوئی سے ہمیشہ اپنے مخالفین کو غلط ثابت کیا ہے۔