راولپنڈی ۔ 17 مئی (اے پی پی) چیف آف آ رمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلز پارٹی کے سینئر سیاستدان اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل دینے کی دعا کی۔