اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ننھی فرشتہ کے کیس میں ایس ایچ او شہزاد ٹاﺅن اسلام آباد کی گرفتاری میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اور انسپکٹر جنرل پولیس سے وضاحت طلب کر لی ہے جبکہ ایس پی اسلام آباد کو او ایس ڈی بنا دیا ہے۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ایس …
وزیراعظم عمران خان کا ننھی فرشتہ کے کیس میں ایس ایچ او شہزاد ٹاﺅن اسلام آباد کی گرفتاری میں تاخیر کا سخت نوٹس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ننھی فرشتہ کے کیس میں ایس ایچ او شہزاد ٹاﺅن اسلام آباد کی گرفتاری میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اور انسپکٹر جنرل پولیس سے وضاحت طلب کر لی ہے جبکہ ایس پی اسلام آباد کو او ایس ڈی بنا دیا ہے۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ایس ایچ او شہزاد ٹاﺅن کے خلاف فرشتہ کیس میں ایک روز قبل ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود گرفتاری میں تاخیر کا سخت نوٹس لیا ہے اور ڈی آئی جی آپریشنز اور انسپکٹر جنرل پولیس سے اس کی وضاحت طلب کر لی ہے جبکہ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ پولیس اسلام آباد کو او ایس ڈی کر دیا ہے۔ ایس ایچ او شہزاد ٹاﺅن، سب انسپکٹر محمد عباس رانا اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف دس سالہ بچی فرشتہ کے اغوائ، قتل اور مبینہ زیادتی کی ایف آئی درج کی گئی تاہم ایک روز گزرنے کے باوجود ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔








