اقوام متحدہ کی شام کے شہر الیپو میں متحارب فریقوں سے انسانی ہمدردی کی بنیادپر جنگ بندی کی اپیل

اقوام متحدہ ۔ 9 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ نے شام کے شہر الیپو میں متحارب فریقوں سے انسانی ہمدردی کی بنیادپر جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی ہمدردی کے امورکیلئے اقوام متحدہ کے دفتر(اوسی ایچ اے) کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت بھی الیپو شہر میں 2لاکھ 75ہزار سے زائد شہری جولائی سے محصور ہیں جنہیں اشیائے خوراک،صحت اوربجلی کے …

اقوام متحدہ ۔ 9 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ نے شام کے شہر الیپو میں متحارب فریقوں سے انسانی ہمدردی کی بنیادپر جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی ہمدردی کے امورکیلئے اقوام متحدہ کے دفتر(اوسی ایچ اے) کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت بھی الیپو شہر میں 2لاکھ 75ہزار سے زائد شہری جولائی سے محصور ہیں جنہیں اشیائے خوراک،صحت اوربجلی کے مسائل کا سامنا ہے۔ الیپو شہر اورملک کے دیگر حصوں کو ملانے والی شاہراہ لڑائی کی وجہ سے گزشتہ تین روز سے بند ہے جس کی وجہ سے صورتحال مزید تشویش ناک ہوگئی۔

Leave a Reply