ممبئی۔ 24 مئی (اے پی پی) سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ 2011ءمیں ورلڈ کپ جیتنا میرے کیریئر کا یادگار اور بہترین لمحہ تھا۔ بھارت نے 2011ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ٹنڈولکر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے کیریئر کے دوران انفرادی طور پر کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کئے لیکن 2011ءورلڈ کپ ٹائٹل جیتنا میرے لئے سب سے بڑھ کر ہے، اگر ٹیم عالمی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہ ہوتی تو شاید میں ساری زندگی اس کمی کو محسوس کرتا، وقت کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بہت تیزی آ گئی ہے اور میرے خیال میں اس بار شیڈول ورلڈ کپ میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔