پاکستان ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرےگی ،شاداب خان ،محمد عامر اور وہاب ریاض کی واپسی سے ٹیم کا کمبینیشن بہتر ہوا ہے،شاہد آفریدی

130

لاہور۔24 مئی(اے پی پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر و کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کا کمبینیشن بہترین ہے اور بلے بازوں کی اچھی پرفارمنس سے یہ مزید مضبوط نظر آتی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل کھیلے گی اور انشاءاللہ فائنل تک رسائی حاصل کرےگی۔انکا کہنا تھا کہ تجربہ کی کمی کی وجہ سے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی بولنگ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہاب ریاض ،محمد عامر اور شاداب خان کی ٹیم میں واپسی سے تجربہ کار کھلاڑیوں کا ٹیم میں اضافہ ہوگا ہے اسلئے قومی ٹیم کے پاس خراب پرفارمنس کا کوئی بھی جواز نہیں رہا۔