سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 4 ارب 10 کروڑ روپے جاری

74

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 4 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 6 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سنٹر فار رورل اکانومی کے لئے 8 کروڑ، سی پیک سنٹر فار ایکسی لینس کے لئے 12 کروڑ 68 لاکھ، سی پیک سپورٹ پراجیکٹ کے لئے 7 کروڑ ، ڈویلپمنٹ کمونیکیشن پراجیکٹ کے لئے 8 کروڑ 27لاکھ، ویژن 2025 کی سپورٹ اور مانیٹرنگ کے لئے 4کروڑ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے لئے زمین کی خریداری کے لئے 3 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔