جنیوا۔ 24 مئی (اے پی پی)عالمی ادارہ صحت کے زیراہتمام فلسطینیوںکے حقوق کی حمایت میں قرارداد منظور کی گئی۔ اس قرارداد میں مشرقی بیت المقدس اور مقبوضہ وادی گولان میں فلسطینیوں کو درپیش طبی مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قرارداد کی حمایت میں 96 اور مخالفت میں 11 ووٹ ڈالے گئے جب کہ 21 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ 184 اراکان میں 56 غیر حاضر رہے۔فلسطینی وزیر صحت نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منظور کردہ قرارداد کو فلسطینیوں کی کامیابی قراردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قرارداد کے نتیجے میں فلسطینی علاقوں میں صحت کی صورت حال بہتر بنانے اور طبی شعبے میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔