واشنگٹن ۔ 25 مئی (اے پی پی) ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے نتیجے میں، امریکا سعودی عرب، اردن اور متحدہ عرب امارات کو 8 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرے گا۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اس بات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے 22 زیر التواء ہتھیاروں کے دفاعی سودوں کو فوری طور پر مکمل کرنے کیہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا جہازوں کی دیکھ بھال والے سامان، انٹیلیجنس، نگرانی، جاسوسی، جنگی اشیاءاور دیگر سامان فراہم کرے گا۔