ملک میں کاروں کی پیداور میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں معمولی کمی

83

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران ملک میں کاروں کی پیداور میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اپریل 2019 ءتک ملک میں 1 لاکھ84 ہزار530 کاروں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.48 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 1 لاکھ 85 ہزار392 یونٹ کاروں کی پیداوارریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں ملک 1 لاکھ77 ہزار435 یونٹ کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کم ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ملک میں ایک لاکھ 82 ہزار 911 یونٹ کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2019 ءمیں ملک 14 ہزار419 یونٹ کاروں کی پیداواراور17076 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔ اپریل 2018 ءمیں ملک میں 19 ہزار226 یونٹ کاروں کی پیداوار اور21 ہزار590 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔