پیرس۔ 27 مئی (اے پی پی) سال کا دوسرا گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن شروع ہو گیا، ابتدائی روز راجر فیڈرر، سٹیفانوس سٹسپاس، مرین کلچ، گریگور دمترف، کاسپر ریوڈ، ایلکسی پوپائرن، کائی نیشکوری اور اوسکر اوٹے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز سنگلز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ فرانس میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے ابتدائی روز کھیلے گئے پہلے راﺅنڈ میچز میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹالین کھلاڑی لورینزو سونیگو کو 6-2، 6-4 اور 6-4 سے مات دے کر دوسرے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی، یونانی کھلاڑی سٹیفانوس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن کھلاڑی میکسی میلین مارٹرر کو 6-2، 6-2 اور 7-6 (7-4) سے ہرا کر دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، جاپانی کھلاڑی کائی نیشکوری بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہے، انہوں نے فرانسیسی حریف کوئنٹن ہالیز کو 6-2، 6-3 اور 6-4 سے شکست فاش سے دوچار کیا، کروشین کھلاڑی مرین کلچ نے تھامس فابیانو کو 6-3، 7-5 اور 6-1 سے ہرا کر دوسرے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی، بلغارین کھلاڑی گریگور دمترف نے سربین کھلاڑی جانکو ٹپساروچ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 6-3، 6-0، 3-6، 6-7 (4-7) اور 6-4 سے شکست دے کر دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، کاسپر ریوڈ نے ایرنسٹ گلبس، ایلکسی پوپائرن نے اوگو ہمبرٹ اور اوسکر اوٹے نے میلک جزیری کو ہرا کر دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔
ہوم کھیل کی خبریں راجر فیڈرر، سٹیفانوس، نیشکوری، مرین کلچ، گریگور دمترف، کاسپر ریوڈ، ایلکسی پوپائرن...