
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) چینی نائب صدر وانگ چی شان نے پیر کو ٹیکسلا عجائب گھر کا دورہ کیا اور گندھارا و بدھ مت تہذیبوں کے نوادرات کا مشاہدہ کیا۔ چینی نائب صدر نے عجائب گھر میں دوسری صدی قبل مسیح سے چھٹی صدی عیسوی کے ادوار سے تعلق رکھنے والے نوادرات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ وزیر مہمانداری خسرو بختیار اور پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ بھی ان کے ہمراہ تھے جو گذشتہ روز تین روزہ سرکاری دورہ پر وفاقی دارالحکومت پہنچے تھے۔ بعد ازاں چینی نائب صدر لاہور روانہ ہو گئے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔