وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ازبک نائب وزیراعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر اہتمام

68

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں، ازبک نائب وزیراعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ تشریف لانے پر ازبک نائب وزیراعظم اور ان کے وفد کے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ ازبک نائب وزیراعظم نے پر تپاک استقبال اور پر تکلف ضیافت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔