اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سپریم کورٹ میں زیرسماعت ازخود نوٹس کیس کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایک ا علی سطح کے اجلاس کی صدارت کی ،منگل کوجاری ایک بیان کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ محمد املیش ،نادراکے ڈائریکٹرلیگل ثاقب جمال ، جائنٹ ڈائریکٹرجنرل آف اینٹیلی جنس انورعلی ،ڈی جی پی ٹی اے علی اصغر،سیکرٹری داخلہ سندھ ریاض سومرو،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اوردیگرنے شرکت کی ، اجلاس کے دوران اٹارنی جنرل نے تمام ادارو ں اورمحکموں کے مابین قریبی تعاون پرزور دیا تاکہ اس حوالے سے آئندہ دس روزمیں نئے تقاضوں سے ہم آہنگ طریقہ کاروضع کیاجائے ۔