اعصام الحق فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ میں (کل)مہم کا آغاز کریں گے

75

پیرس۔ 28 مئی (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ میں (کل) بدھ کو مہم کا آغاز کریں گے۔ اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز کو پہلے راﺅنڈ میچ میں جانکو ٹپساروچ اور ڈاسن لاجووچ پر مشتمل سربین جوڑی کا چیلنج درپیش ہو گا۔