راولپنڈی ۔ 29 مئی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے افغانستان کے مشیر برائے قومی سلامتی حمداللہ محیب نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،خطے میں امن و سلامتی ،پاک افغان سرحدی انتظامات کے امور زیر غور آئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے مشیر برائے قومی سلامتی حمداللہ محیب نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران افغانستان میں مفاہمتی عمل کے ذریعے امن کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔