پارلیمانی امور کے وزیرمملکت کی نجی نیوز چینل سے گفتگو

70
وزیر اعظم نوجوانوں کے مستقبل پر بہت توجہ دے رہے ہیں،ای کامرس کے ذ ریعے نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو روز گار فراہم کیا جا رہا ہے جس کیلئے حکومت نے انقلابی کامیاب جوان پروگرام شروع کیا ہے،وزیر مملکت علی محمد خان

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) پارلیمانی امور کے وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ بدعنوان اور بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث عناصر کوملک کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔ انہوں نے بدھ کو نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوان عناصر کسی بھی قیمت پر نہیں بچیں گے کیونکہ موجودہ حکومت عمران خان کے متحرک وژن کے تحت کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں سیاسی نظام کی آخری امید ہیں اور وزیر اعظم پاکستان کے عوام کے فائدہ کے لئے بہتری چاہتے ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کے ریفرنس کیس کی سماعت کے موقع پر پی پی کارکنوں کے احتساب بیورو کے باہر جمع ہونے کے سڑک شو کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ کسی بھی شخص نے قانون اپنے ہاتھوں میں لینے کی کوشش کیتو اسے ریاست کے قانون کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث ہیں انہیں اپنے کارکنوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کئے بغیر دائر ریفرنسز کا سامنا کرنا چاہئے۔ایک سوال پر علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نظام کو دھارے میں لانے اور موجودہ چیلنجوں سے باہر نکال کر ملک کو استحکام دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک اور سوال پر، انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی اور اچھی کارکردگی نہ دکھاسکی تو عوام اگلے انتخابات میں مسترد کردیں گے ۔