ملک سے کارپٹس اور ٹیکسٹائل فلورکورنگ کی برآمدات میں معمولی کمی

116
سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ملک سے کارپٹس اورٹیکسٹائل فلورکورنگ کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2019ء کارپٹس اورٹیکسٹائل فلورکورنگ کی برآمدات سے پاکستان نے 69.29 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.29 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں کارپٹس اورٹیکسٹائل فلور کورنگ کی برآمدات سے پاکستان نے 69.81 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اپریل کے مہینے میں کارپٹس اورٹیکسٹائل فلورکورنگ کی برآمدات کا حجم 6.70 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ سال اپریل میں کارپٹس اورٹیکسٹائل فلورکورنگ کی برآمدات کا حجم 6.74 ملین ڈالررہا تھا۔