آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم کو دوسرے میچ میں (کل)انگلش ٹیم کا چیلنج درپیش،

116

نوٹنگھم ۔ یکم جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کو دوسرے میچ میں (کل) پیر کو ان فارم انگلش ٹیم کا چیلنج درپیش ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا، گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں کم بیک کیلئے پر عزم ہیں جبکہ دوسری جانب میزبان ٹیم فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ سرفراز الیون کو ابتدائی میچ میں کالی آندھی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب اسے دوسرے میچ میں ان فارم اور ٹائٹل فیورٹ انگلش ٹیم کا چیلنج درپیش ہو گا، ا