پاکستان اور سری لنکا انڈر 19 ٹیمیں چوتھے ون ڈے میچ میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی،

63
پاکستان سری لنکا

ہمبنٹوٹا ۔ یکم جون (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستانی انڈر 19 ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اس کے بعد پاکستان نے مسلسل دو میچز جیت کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ پاکستانی ٹیم چوتھا ون ڈے جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر جوش ہے تاہم دوسری جانب میزبان ٹیم بھی سیریز برابر کرنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔