فرنچ اوپن ٹینس، دفاعی چیمپئن نڈال، فیڈرر، سٹیفانوس، نیشکوری، لونڈیرو اور لیونارڈو میئر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

69
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

پیرس۔ یکم جون (اے پی پی) دفاعی چیمپئن رافیل نڈال، راجر فیڈرر، سٹیفانوس، جان لونڈیرو، کائی نیشکوری، لیونارڈو میئر اور بینوئٹ پیئر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز تیسرے راﺅنڈ میچز میں نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوڈ گوفن کو 6-1، 6-3، 4-6 اور 6-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن فیڈرر بھی تیسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے