کوئٹہ۔یکم جون (اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اورملکی صورتحال خاص کر امن وامان کی بحالی کے لئے کوشش کر رہے ہیں، امن سے پاکستان ترقی کرے گا، عوام کی طرز زندگی بہتر بنے گی۔ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ایوان کو قانون کے مطابق چلا ﺅں، حکومتی اراکین کے ساتھ حزب اختلاف کے اراکین کو بھی یکساں موقع دینے کی کوشش کر رہا ہوں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ہزارہ ٹاﺅن میں فیملی پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔