شام کے شہر اعزاز میں دھماکہ، 17 افراد شہید، 20 زخمی

79
Explosions at Guinea fuel depot
PeshawarExplosions at Guinea fuel depot

بیروت ۔ 3 جون (اے پی پی) شام کے شہر اعزاز کے مقامی بازار اور مسجد کے قریب کار دھماکے کے نتیجے میں 17افراد شہید اور 20سے زیادہ زخمی ہو گئے ۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کی شام کو شمال مشرقی شہر اعزاز کے مقامی بازار اور مسجد کے قریب کار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں4 بچوں سمیت 17 افراد شہید جبکہ20 زیادہ شدید زخمی ہو گئے۔ آبزرویٹری ہیڈ کا کہنا ہے کہ جب ےہ دھماکہ ہوا تو شہید اور زخمی ہونے والے افراد میں سے متعدد افراد شام کی نماز ادا کرکے آرہے تھے اور کچھ افراد مقامی بازار سے عیدالفطر کے لئے کپڑے اور تحفے تخائف خرید رہے تھے ۔