فرنچ اوپن ٹینس، نوویک جوکووچ، ڈومینک تھیم، الیگزینڈر زویرو اور کیرن خچانوف مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

98

پیرس ۔ 04 جون (اے پی پی) سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، آسٹریا کے ٹینس سٹار ڈومینک تھیم، جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈر زویرو اور روسی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف اپنی پیش قدی کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی جان لینارڈ سڑوف کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ آسٹریا کے دومینک تھیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان حریف کھلاڑی گیل مونفلس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4، 6-4 اور 6-2 سے زیر کر کے میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔