تہران ۔ 4 جون (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی قوم امریکا کی معاشی دہشتگردی کے نشانے پر ہے جو ایران کے نہتے شہریوں کومعاشی طور پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ اور مذاکرات چاہے مشروط ہوں یا غیرمشروط ، ایک ساتھ نہیں ہوسکتے. اپنے ٹوئٹر پیغام میں ویڈیو شیئرنگ کرتے ہوئے جس میں میں ایرانی ماں امریکا کی یکطرفہ پابندیوں کی وجہ سے اپنے کم عمر بچے کے لئے مصنوعی ٹانگ نہیں لگواسکتی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ . یہ چھوٹا بچہ بڑا تو ہوجائے گا تاہم مصنوعی ٹانگ نہ لگوانے کی وجہ سے اس کی ماں دکھی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایسی ہی معاشی جنگ چاہتے ہیں ۔