صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عید الفطر پر پیغام

197

اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم باہمی ہمدردی، رواداری، احترام اور خیر خواہی کے ساتھ رہیں گے اور محدود علاقائی، ذاتی اور نسلی تعصبات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کےلئے کام کریں گے۔ عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ آج عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر پوری ملت اسلامیہ کو بالعموم اور پاکستانی قوم کو بالخصوص مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کا تہوار اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی و ملی روایات کی علامت ہے، یہ دن ایثار، ہمدردی، تقویٰ و پرہیز گاری، خدمت خلق اور احترام انسانیت کا پیغام اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید ایک ماہ کی اس تربیت کی تکمیل کا دن بھی ہے جو رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کو حاصل ہوتی ہے