اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) قبرستانوں میں عیدالفطر پر اپنے بچھڑے ہوئے عزیز و اقارب اور دوستوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے جانے والے شہریوں کا رش لگ گیا۔ عید کی نماز ادا کرنے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے قبرستانوں کا رخ کر لیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول نچھاور کیے اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔ قبرستانوں اور ان کے احاطوں کے باہر پھول،اگربتیاں اور عرق گلاب بیچنے والوں کا رش رہا۔ چاند رات کو بھی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دینے کا سلسلہ جاری رہا۔