دفاعی بجٹ میں ایک سال کیلئے رضاکارانہ کمی سے ملکی دفاع اور سلامتی متاثر نہیں ہو گی، میجر جنرل آصف غفور

105

راولپنڈی ۔ 5 جون (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ میں ایک سال کیلئے رضاکارانہ کمی سے ملکی دفاع اور سلامتی متاثر نہیں ہو گی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنی مو¿ثر طاقت کو برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں مسلح افواج دفاعی بجٹ میں کمی کے اثرات کو اپنے انٹرنل اقدامات سے کنٹرول کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان کی ترقی میں حصہ لینا انتہائی اہم ہے اور دفاعی بجٹ میں کی جانے والی کمی کا پیسہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں استعمال کیا جائے گا۔