سیالکوٹ ۔ 6 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اولڈ ایج ہوم ”مسکن“ میں مقیم بے سہارا لوگوں کے ساتھ عید منائی اور ان میں عید کے تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ درد دل رکھنے والے اور عمران خان کی سوچ، احساس رکھنے والے لوگوں کا شہر ہے۔ یہاں کے مخیر حضرات رضائے الہیٰ کی خاطر اپنا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے لاوارث اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے نظرانداز اور محرومیوں کے شکار لوگوں کی فلاح و بہبود کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم بے سہارا لاوارث لوگوں کیلئے بہترین رہائشی سہولتوں کا بندوبست ہے اور بے سہارا لوگوں کی دعائیں ان کی زندگی کا اثاثہ ہیں